بلوچستانقومی

چمن، باب دوستی پر جھڑپ، فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

پاک افغان سرحد کے قریب جمعرات کے روز مسافروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے دوران کم از کم چار افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب افغان حکام کے مطابق پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان بھی جھڑپ ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی پر آل پارٹیز تاجر اتحاد اور محنت کش گروپ کا 2 ماہ سے سرحد کی بندش کیخلاف دھرناجاری ہے۔ سرحد بند ہونے کے سبب جمعرات کو مسافر مشتعل ہو گئے اور افغانستان کی جانب جانے کی کوشش کی جسے ایف سی نے روکنے کی کوشش کی اور اس دوران جھڑپ میں چار افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق واقعے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کیونکہ عیدالاضحی کے لئے کئی خاندان افغانستان جانے کیلئے چمن سرحد پر موجود تھے۔

بدھ کے روز چمن سپین بولدک سرحد کو آمدورفت کیلئے کھولا گیا تھا تاہم جمعرات کے روز ایک بار پھر سرحد بند کی گئی جس کے خلاف مسافروں نے احتجاج کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button