بی آرٹی: پبلک ٹرانسپورٹ کو عید الاضحیٰ کے بعد ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ
بی آر ٹی منصوبے کے باعث پشاور کے 500سے زائد پبلک ٹرانسپورٹ کو عیدالاضحی کے بعد10سے 15لا کھ روپے ادائیگی شروع کردی جائیگی۔
بی آر ٹی منصوبہ شروع ہونے کے باعث 27کلو میٹر کے روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ کے چلنے پر مکمل پابندی ہو گی جس کے لئے پشاور میں مزدا ، ویگن ، بڑے بسوں کے خریداری کے حوالے سے درخواستیں طلب کی تھی۔
مجموعی طور پر 500سے زائد ٹرانسپورٹروں نے اپنی گاڑیاں حکومت کے پاس جمع کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ویگن کو 8سے 10لاکھ روپے ، مزدا اور بڑی بسوں کو 8سے 15لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی جائیگی، حکومت ان گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد اسے تلف کریگی۔
بی آر ٹی منصوبے پر رکشوں اور ٹیکسیوں کے داخلے پربھی پابندی عائد کی جائیگی۔ بی آر ٹی منصوبے کے باعث عید الاضحیٰ کے بعد ان گاڑیوں کی خریداری شروع کردی جائیگی۔
خیال رہے کہ صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مختلف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے اور تاریخ پہ تاریخ دینے کے باوجود ابھی تک منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔