گل پانڑہ کی وائرل ٹک ٹاک ویڈیو کی تحقیقات مکمل، رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال
پشتو گلوکارہ گل پانڑا کی ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر کی سرکاری بنگلے میں ٹک ٹاک ویڈیو کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری کو ارسال کردی گئی ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے بعد غفلت کے مرتکب ہونے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ گل پانڑہ نے معذرت بھی کی تھی۔
واضع رہے گل پانڑا کے ڈی سی خیبر کے بنگلے میں ویڈیو اور سوشل میڈیا پر تصاویر کے بعد ہلچل مچ گئی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
گل پانڑہ کے رقص یا ان کو سیکیورٹی دینے میں حرج کیا ہے؟
گل پانڑہ کی ٹک ٹاک ویڈیو کے خلاف خیبرمیں احتجاج
گل پانڑہ لنڈیکوتل کس کے ساتھ گئی تھیں؟
دوسری جانب گل پانڑہ کے واقعے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ گل پانڑا میری فیملی کے ساتھ لنڈی کوتل گئی تھی۔
ارباب خضر حیات نے خط میں لکھا کہ گل پانڑا سمیت فیملی میں شامل تمام افراد کے چہروں پر ماسک تھے جب کہ گل پانڑہ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔
ارباب خضر حیات نے خط میں مزید لکھا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے ہماری فیملی کو دفتر میں چائے کی دعوت دی تھی اور اس موقع پر گل پانڑا نے سبزہ زار میں 16 سیکنڈ کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔