خیبر پختونخوا

کورونا وباء، خیبر پختونخوا کے وکلاء کیلئے ریلیف فنڈ جاری

خیبر پختونخوا بار کونسل نے کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شاہد ریاض برکی ایڈوکیٹ نے کی اجلاس میں خیبر پختون خوا بارکونسل کے وائس چئیرمین شاہد رضا ملک اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں کورونا وکلاءریلیف پیکج پر غور کیا گیا اور پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق کمیٹی نے صوبے کے تمام بار ایسوسی ایشنز،ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدور کو وکلا ءکی تعداد کے مطابق وکلا ءریلیف فنڈز کے ذریعے کراس چیکس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی نے صوبے کے تمام بارز کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا رقم فنڈز میں ضم کرکے اپنے بار کے وکلا کو دیں جس میں 10 فیصد وکلا کلرک کو ادا کریں۔

کمیٹی نے رقم کی تقسیم کے طریقہ کار کےلئے متعلقہ بار ایسوسی ایشن کےلئے پہلے سے بنائی گئی کمیٹی، جو متعلقہ ممبر بار کونسل، سیشن جج، ہائیکورٹ بار کے صدر اور متعلقہ بار کے صدر پر مشتمل ہے، کو درخواست کی کہ وہ اس عمل کو احسن طریقے اور تصدیق کرنے کا کام سرانجام دیں اور وکلا ریلیف فنڈ کو تقسیم کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ بار کونسل میں جمع کریں۔

کمیٹی نے اس تمام عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 29 جولائی تک بار کونسل آفس آکر بار کے ریلیف فنڈز کے چیک وصول کریں۔

واضح رہے کہ ٹی این این نے گذشتہ دنوں ایک خصوصی رپورٹ شائع  کی تھی جس میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وکلاء کو صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی مد میں جاری کیا گیا فنڈ اندرونی نا اتفاقی کے باعث تاحال استعمال نہیں ہو سکا ہے۔

کورونا وائرس اور پھر لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں اور شعبے متاثر ہوئے وہاں عدلیہ سے وابستہ لوگ بھی کافی حد تک متاثر ہوئے جس پر پشاور ہائی کورٹ میں متاثرہ وکلا نے حکومت سے ریلیف دینے کے لئے ایک رٹ جمع جس پر صوبائی حکومت نے ان کے لئے 5 کروڑ روپے کا خصوصی گرانٹ منظور کر لیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button