قومی

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

آل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے ستمبر میں سکولز کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ اور چھ ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے، ہم پندرہ اگست سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے۔

صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ہدایت خان نے کہا کہ کورونا زوال پذیر ہو گیا ہے کیسز کم ہو گئے ہیں، حکومت سے مذاکرات بھی کئے گئے مگر ہماری بات نہیں سنی گئی، حکومت نے اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم ملین مارچ کریں گے۔

ہدایت خان نے مزید کہا کہ حکومتی لوگ نا اہل ہیں، ہم تحریک چلائیں گےتو حکومت دھڑام سے گر جائے گی، ہم ایس او پیز بنا کر سکولز کھولیں گے، مدارس تو کھل گئے ہیں اور انہوں نے تو امتحانات بھی کرائے ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 15 ستمبر کو ملک کے سکول، کالج اور جامعات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button