خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا: سرکاری سکولوں کی مفت کتابوں میں 1.45ارب روپے کے گھپلے ہوئے
قومی احتساب بیورو نے خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تقسیم ہونے والے مفت کتب کی تقسیم میں گھپلوں کی انکوائری مکمل کرلی۔
انکوائری دستاویز کے مطابق صوبے میں 2012 سے 2016 تک اربوں کے گھپلے ہوئے ،کتب کی تقسیم میں خیبر پختونخوا میں 1.45 ارب روپے کے گھپلے ہوئے ،حالیہ ضم شدہ اضلاع میں بھی 31 کروڑ کے گھپلوں کا انکشاف ، سرکاری سکولوں کیلئے ضرورت سے زائد کتب چھاپے گئے ۔
انکوائری دستاویز کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیربالا نے ضرورت سے زیادہ کتب کی ڈیمانڈ کی ،ضلعی ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے ضرورت سے زائد کتب مارکیٹ میں بیچنے کی کوشش کی گئی۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سرکاری کتب مارکیٹ بیچنے لے جانے والی گاڑیوں کو پکڑا ، گھپلوں سے سرکاری خزانے کو 1.76 ارب روپے کا نقصان ہوا ۔