کھیل

کرکٹر کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کاشف بھٹی کا انگلینڈ پہنچنے کے بعد کیا جانے والا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20میچوں کی سیریز کھیلنے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے، خصوصی طیارے کے ذریعے 20 کھلاڑیوں کا پہلا دستہ جون کے آخری ہفتے میں انگلینڈ پہنچا تھا، جس کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں چھ مزید کھلاڑی انگلینڈ پہنچے۔

8 جولائی کو مساجر ملنگ علی کے ساتھ تین کھلاڑی عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی جب انگلینڈ پہنچے تو ان کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ لیا گیا تو کاشف بھٹی کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد ووسٹر میں انہیں ٹیم ہوٹل میں دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ رکھا گیا۔

13 جولائی کو ٹیم نے ووسٹر سے ڈر بی کے لیے سفر کیا تو ان چار افراد نے علیحدہ گاڑی میں سفر کیا، البتہ ڈر بی پہنچے کے بعد عمران خان، حیدر علی اور مساجر ملنگ علی ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ گراؤنڈ جا رہے ہیں تاہم کاشف بھٹی بدستور قرنطینہ میں ہیں اور انھیں ٹیم سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس دورے پر میڈیا مجرد کی حیثیت سے رضا راشد کچلو کو بھیجا ہے تاہم انھوں نے اس حوالے سے کوئی خبر میڈیا کو نہیں دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button