خیبر پختونخوا

مون سون بارشیں، خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع حساس ترین قرار

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے مون سون بارشوں کے باعث 10 اضلاع کو ہائی رسک قرار دیدیا۔

پی ڈی اے ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق صوبے کے دس اضلاع میں شدید بارشوں، آندھی اور طوفان کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر حفاظتی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ ہفتے سے ممکنہ طور پر دس اضلاع میں مون سون بارشوں کے باعث خطرناک صورتحال کے باعث پیشیگی ایمرجنسی پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات کے تحت ادویات کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کیلئے ہسپتالوں کے سربراہوں او رضلعی محکمہ صحت کے حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے، پشاور سمیت صوبے کے دس اضلاع میں آئندہ ہفتے سے شدید بارشوں ، آندھی اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے لئے حفاظتی اقدامات قبل از وقت شروع کئے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button