قبائلی اضلاع

ضلع مہمند میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام ایک بارسڑکوں پر

ضلع مہمند کے لوئر سب ڈویژن یکہ غونڈ کے عوام اور تاجر برادری نے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک بار پھراحتجاج کیا۔ واپڈا کے ظالمانہ رویے نے زندگی عذاب بنادی ہے، گرمی اور بجلی بندش سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین

ضلع مہمند کے لوئر سب ڈویژن یکہ غونڈ کے تاجروں اور عوام مسلسل ایک ماہ سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے گھروں اور مسجدوں میں پانی ختم ہونے سے عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں, بچے اور بزرگ افراد بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع مہمند میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف کا احتجاج، سڑکیں اور بازار بند 

ضلع مہمند میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج آخر کب تک؟

مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکار اوور لوڈنگ اور لوڈ مینجمنٹ کا بہانہ بنارہی ہے جبکہ ہمارے ڈومیسٹک لائن پر واپڈا کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر کوارٹز فیکٹریاں لگائی گئی ہیں جسکی وجہ سے ہمارا فیڈر اوور لوڈ ہوجاتا ہے۔ہمارے لائن پر تمام فیکٹریاں بند کرکے ان کیلئے الگ فیڈرکا بندوبست کیا جائے۔

آئے روز کے احتجاج اور یقین دہانیوں کے باوجود ہمارے مطالبات پر غور نہیں ہورہا۔اس لئے ہم مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال پر مجبور ہو گئے ہیں۔اب یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے لائن سے غیر قانونی فیکٹریوں کو الگ نہیں کیا جاتا۔مقررین نے تمام مظاہرین کو پرامن رہنے اور مطالبات کی منظور ی تک احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ اب یہ احتجاج روزانہ کی بنیاد پر صبح سے شام تک جاری رہے گا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button