خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا: گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مردان، ملاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژنز اور مہمند ضلع میں طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاوہ بھی ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آج شام یا رات کے وقت خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیراوراسلام آباد میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آج  کراچی سمیت صوبہ سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button