خیبر پختونخوا

عامرے کیس، گرفتار 3 اہلکار جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے پولیس اسٹیشن میں نوجوان کو برہنہ کرنے کے الزام میں گرفتار تینوں اہلکاروں کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے تہکال کے پولیس اسٹیشن کے اندر رفیغ اللہ عرف عامرے نامی نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت سے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے تنیوں کو دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پولیس کی جانب سے شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے، گذشتہ روز آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ اور سی سی پی او عدالت میں پیش ہوئے تھے، عدالت نے ہدایت کی کہ اس واقعے میں ملوث لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔

عدالت نے کہا کہ اْمید ہے آپ اس واقعے کے کرداروں کو منطقی انجام پہنچائیں گے۔

یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی اسی سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی سے افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button