لوئر دیر میں فی لیٹر پٹرول 180 تا 200 روپے میں!
ملک بھر کی طرح تالاش دیر لوئر میں بھی پٹرول کا بحران جاری ہے اور پمپس پر فی لیٹر پٹرول 180 سے 200 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے، بعض پمپس پر پٹرول میں پانی بھی ملائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مقامی افراد نے انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
وادی تالاش دیر لوئر کے عوامی حلقوں نے مرکزی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کے نرخوں میں کمی کے بعد پیدا ہونے والے بحران نے غریب عوام کو تباہ وب رباد کرنے کے ساتھ انتہائی ذلیل کر دیا کیونکہ تمام پیٹرول پمپوں پر فی لیٹر تین گنازیادہ قیمت وصول کرنے کے ساتھ تمام رات لائینوں میں کھڑے کر کے انتظار کرواتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پٹرول کی مصنوعی قلت، کے پی میں 437 پمپ سیل
پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم
ان کا کہنا تھا کہ ہر پیٹرول پمپ خوا وہ پی ایس او ہو یا کوئی اور، حکومتی رٹ کو مانتا ہی نہیں بلکہ الٹا عوام کو چیلنج کرتے ہیں کہ ہمیں کسی سے کوئی ڈر نہیں، بعض پیٹرول پمپ کی جانب سے پٹرول میں مبینہ طور پر پانی کی ملاوٹ کا انکشاف بھی ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام ایک اذیت میں مبتلا ہیں۔