خیبر پختونخوا

آن لائن کلاسز، ”ہر جگہ انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں”

متحدہ طلباء تنظیم لوئر دیر کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

شہءد چوک تیمرگرہ میں آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں تمام طلباء تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی، اس موقع پر طلباء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درپیش مشکلات اور مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کلاسز کا فیصلہ ہمیں منظور نہیں کیونکہ ہر جگہ انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تعلیم دشمن پالیسیاں ترک کرے اور بجٹ میں تعلیم کیلئے خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔

مقررین نے کہا کہ حکومت آن لائن کلاسز کا فیصلہ فوری واپس لے کر کالجز اور تعلیمی ادارے فوری طور پر کھول دیئے جائیں۔

بعد ازیں طلباء نے شہید چوک سے تیمرگرہ پریس کلب تک واک بھی کی۔

یاد رہے کہ 12 جون کو آفریدی سٹوڈنٹس فورم نے بھی آن لائن کلاسز کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آن لائن سسٹم دنیا میں ناکام ہو چکا ہے جس کی وجہ سے طلباء کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے۔

باڑہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران مرکزی صدر عصمت اللہ اور دیگر مقررین نے آن لائن کلاسز کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور بھرپور مخالفت کا اعلان کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button