خیبر پختونخوا

بنوں، ڈرائیور کے قتل کیخلاف عمرزئی قبیلے کا گرینڈ جرگہ و احتجاجی مظاہرہ

بنوں میں ڈرائیور سید رحمن کے قتل کے خلاف عمرزئی قبیلے کا گرینڈ جرگہ ہوا اور بعدازاں ایک احتجاجی مظاہرہ

بھی کیا گیا جس میں عمرزئی قبیلے کے سینکڑوں مسلح لوگوں نے شرکت کی۔

عمرزئی قبیلے کے مشران نے احتجاجاً لنک روڈ کو بند کردیا جس کی وجہ سے بنوں کا پشاور سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے فخر اعظم وزیر، سابق ایم پی اے عالمگیر وزیر، چیف آف بیزن خیل ملک اسحاق خان و دیگر نے کہا کہ تین ماہ پہلے عمرزائی قبیلے کے ایک شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا، مقتول پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمرزئی قبیلے نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پرامن جدوجہد کی ہے لیکن اس کے باوجود ملزمان کی گرفتاری نہ ہونا پولیس کی ناکامی ہے، بنوں پولیس امن وامان اور قتل وغارت کے واقعات کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ملزمان کی گرفتاری تک روڈز بند رہیں گے۔

دوسری جانب مظاہرین سے مذکرات کے لئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران غائب ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button