قومی

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 248 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 729 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 53 ہزار 721 مریض صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا وباء، سکول ٹیچر چھولے بیچنے پر  مجبور

”کورونا کے ایک مریض کے علاج پر کتنا خرچہ ہوتا ہے؟”

خیبر پختونخوا، خاتون سمیت مزید تین ارکان اسمبلی میں وائرس کی تصدیق

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 54 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں 53 ہزار 805، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 8 ہزار 177، اسلام آباد میں 8 ہزار 569، آزادکشمیر میں 647 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار اکتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 831، خیبر پختونخوا میں 675، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 85 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 97 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button