قبائلی اضلاع

ضلع مہمند میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج آخر کب تک؟

ضلع مہمند میں کی تحصیل یکہ غونڈ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا۔

احتجاج میں قبائلی مشران، تاجروں کے ساتھ ایم پی اے نثار مومند نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین کے مطابق ان کے گھریلو بجلی لائن پر کوارٹز فیکٹریاں قائم کی گئی ہیں جس کی وجہ سے فیڈر اوور لوڈ ہو گیا ہے اور ٹرپ ہو جاتا ہے، گھروں اور مسجدوں میں پانی ختم ہو گیا ہے، بچے، بوڑھے اور مریض شدید گرمی میں اذیت کا شکار ہیں۔

انہوں ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ شیڈول کے مطابق ہمیں بجلی فراہم کی جائے اور کوارٹز فیکٹریوں کے لیے الگ فیڈر اور لائن کا انتظام کیا جائے تاکہ ہمیں بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے۔

احتجاج میں شامل عمائدین اور فیکٹری مالکان کے درمیان مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پیر کے دن تمام لوگ اور فیکٹری مالکان واپڈا کے افسران سے مذاکرات کریں گے اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button