وجوہات نامعلوم، نوجوان کی دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی
آیون کے مقام پر دریائے چترال میں نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، ریسکیو 1122 سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آیون سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ نوجوان ظفر اقبال ولد محمد اقبال نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا حاتمہ کر لیا جس کی اطلاع ملتے ہی ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان کا ذہنی توازن حراب بتایا جاتا ہے تاہم ابھی تک نوجوان دریا سے زندہ یا مردہ حالت میں برآمد نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ ریسکیو کا عملہ ان کو تلاش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ چترال میں خودکشیوں کا رحجان دوسرے علاقوں کی نسبت بہت زیادہ ہے اور خواتین میں یہ شرح مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے جس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مگر حکومت کی جانب سے اس مسئلے کے حل کیلئے تاحال کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پورے چترال کے کسی بھی ہسپتال میں ابھی تک کوئی سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر یعنی ذہنی امراض کا سپیشلسٹ موجود نہیں ہے۔
اس کے علاوہ یہاں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے بھی لوگ مایوس ہیں اور خودکشی کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔