خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا میں کورونا ٹسٹنگ کی صلاحیت 6 دن میں دوگنا
خیبرپختونخوا کے وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا ٹسٹنگ کی صلاحیت صرف 6 دن میں دوگنا کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 6 جون کو صوبے میں 3 ہزار ٹیسٹ کئے گئے جو کہ 6 دن پہلے ہونے والے ٹسٹوں سے دو گنا زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹے صوبے میں اتنے ٹسٹ ہونا قابل تعریف ہے اور اس کا کریڈٹ کورونا کے ٹسٹنگ ٹیم اور خصوص طور پر ریپڈ ریسپانس ٹیم کو جاتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا کے 542 کیسز مثبت آئے تھے جس کے ساتھ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 13001 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز 20 اموات کے ساتھ صوبے بھر میں اس وائرس سے جانبحق ہونے والے بھی 541 تک پہنچ گئے ہیں۔
گزشتہ ماہ محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے مزید 3 لیبارٹریز کو ٹیسٹ کی اجازت دی تھی جن میں 2 نجی اور ایک سرکاری لیب شامل ہے