خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں معروف پشتو شاعر کورونا سے جاں بحق

نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے پشتو کے معروف شاعر نجیب پروانہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

نجیب پروانہ کے خاندانی زرائع کے مطابق انہیں دو ہفتے پہلے شدید بخار ہوا تھا جس کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ گھر میں قرنطین تھا لیکن دو روز قبل طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر انہیں قاضی میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

نجیب پروانہ پشتو کے معروف شاہر سلیم پروانہ کے فرزند تھے اور خود بھی پشتو ادب میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔

نوشہرہ میں اب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی ہے جبکہ خیبرپختوںخوا سمیت ملک بھر میں اس وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے۔

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی متاثرین بھی 98 ہزار 923 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں اس وائرس سے متاثرہ افراد 13 ہزار ایک تک پہنچ گئے ہیں جبکہ اموات بھی 542 ہوگئی ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button