خیبر پختونخوا

لکی مروت میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں، پٹرول نہ ڈلوانے پر دو پمپس سیل

لکی مروت ضلعی انتظامیہ نے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے پر دو پٹرول پمپس کو سیل کردیا، دونوں پمپس میں موجودگی کے باوجود عوام کو پٹرول فراہم نہیں کیا جا رہا تھا۔

ڈُپٹی کمشنر آفس کے مطابق ڈی سی عبدالحسیب سمیت ضلعی انتظامیہ افسران نے انڈس ہائی وے اور سرائے نورنگ میں پمپس اور آئل ایجنسیز پر چھاپے مارے ہیں جہاں پرمہنگے داموں پٹرول کی فروخت پر کئی آئل ایجنسیز اور پمپس کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

ڈی سی کے مطابق پمپس میں پٹرول کی موجودگی کے باوجود عوام کو نہ دینے پر دو پمپس کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے مزید لوگوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے آئل ڈپو کے منیجر کو بھی ہدایت کی ہے کہ پٹرول پمپس کو تیل کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ لکی مروت میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں لیکن عوام کو بھی چاہئے کہ ضرورت کے مطابق ہی پٹرول خریدیں۔

خیال رہے کہ یکم جون سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا سمیت ملک کے تقریباؑ ہر علاقے میں پٹرول میں قلت پیدا ہوگئی ہے۔ زیادہ تر پٹرول پمپس تیل کے خاتمے کے ساتھ بند پڑے ہیں جبکہ بعض پمپس پر بلیک میں مہنگے داموں فروخت کرنے کے بھی الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

اس ضمن میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کئی ایک تیل کمپنیوں کو نوٹسز بھی جاری کئے ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button