خیبر پختونخوا
پشاور کے چڑیا گھر میں تیسرا زرافہ بھی ہلاک
پشاور کے چڑیا گھر میں تیسرا زرافہ بھی ہلاک ہو گیا۔
محکمہ جنگلات وائلڈ لائف خیبرپختونخوا نے زرافے کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اپریل اور مئی میں بھی 2 زرافے ڈائریا اور وائرس سے ہلاک ہوئے تھے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق جانوروں کے خوارک، دیکھ بھال اور صحت کی انکوائری کی جا رہی ہے جبکہ ہفتہ کو ہلاک ہونے والے زرافے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ پشاور چڑیا گھر کے قیام پر تین زرافے افریقہ سے لائے گئے تھے۔