قبائلی اضلاع

”باڑہ اور تختہ بیگ میں کرپشن کے اڈے بنائے گئے ہیں”

خیبر سیاسی اتحاد اور مسافر و مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے ضلع خیبر کی انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک ندیم آفریدی، مراد حسین آفریدی، سیدا جان آفریدی، رحمان زیب آفریدی و دیگر نے الام عائد کیا کہ باڑہ اور تختہ بیگ میں کرپشن کے اڈے بنائے گئے ہیں جن کو ڈی سی خیبر، اے سے جمرود، ڈی پی او خیبر کی سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ چمن اور طورخم دونوں پاکستان کے سرحدات ہیں (لیکن) چمن پر فی گاڑی سے چار ہزار روپے جبکہ باڑہ سے طورخم تک فی گاڑی سے دو لاکھ روپے بطور بھتہ لیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے افغانستان سے میں سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہیں، حکام پاکستان سے اپیل ہے کہ ان کی واپسی کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کرپشن اور لوٹ مار کا یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ان کے خلاف عدالت جائیں گے اور اگر عدالت سے ابصاف نہ ملا تو پہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button