قومی

امریکی خاتون بلاگر کا سابق وزیر داخلہ رحمن ملک پر زیادتی کا الزام

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا کہ 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ٹوئٹ میں سنتھیا نے یہ دعوی بھی کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ایوان صدر میں ان کے ساتھ بد سلوکی کی تھی۔

سنتھیا رچی کے مطابق اننہوں نے اس واقعے سے متعلق امریکی سفارت خانے کو آگاہ کیا تھا لیکن اس وقت پاکستان اور امریکا کے مابین پیچیدہ تعلقات کی وجہ سے موزوں ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ سنتھیا کا کہنا ہے کہ ان کے پاکستانی منگیتر نے اس حوالے سے حقائق سامنے لانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی حیثیت میں ایسا کوئی قدم اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، وہ سوشل میڈیا پربہت سے الزامات لگا رہی ہیں اور انہوں نے خاتون ہوتے ہوئے شہیدمحترمہ بے نظیر پر بھی سنگین الزام تراشی کی ہے۔

واضح رہے کہ سنھتیا رچی نامی امریکی شہری اور بلاگر گزشتہ کئی دنوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کی قیادت کی نجی زندگی سے متعلق خفیہ معلومات افشا کرنے کا دعوی کر رہی ہیں جس کے خلاف پی پی پی ایف آئی اے کے سائبر ونگ میں شکایت بھی درج کروا چکی ہے۔ دوسری جانب سنتھیا رچی کا دعوی ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت انہیں خاموش کروانے کے مسلسل ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button