خیبر پختونخوا
ثمرہارون بلور عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی ترجمان مقرر
عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور کو صوبائی ترجمان مقرر کردیا ہے۔
باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ترجمان صدرالدین مروت اپنی ذمہ داریاں بخوبی نہ نبھا سکے، ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہ پارٹی معاملات کو زیادہ وقت نہیں دے سکے جس وجہ سے باچاخان مرکز سمیت پارٹی کیلئے مسائل پیدا ہو گئے تھے۔
بیان کے مطابق پارٹی کی صوبائی تنظیم کی جانب سے صدرالدین مروت پر جرگہ کیا گیا جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے صوبائی کونسل کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا لیکن صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ثمرہارون بلور کو نیا ترجمان مقرر کردیا ہے اور اس فیصلے کی توثیق آئندہ صوبائی کونسل اراکین سے بھی لی جائے گی۔