خیبر پختونخوا

صوابی میں خواجہ سرا فائرنگ سے زخمی، ہسپتال منتقل

صوابی میں خواجہ سرا کو اپنے ہی دوست نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق خواجہ سرا حزیفہ عرف غزل کا کل رات اپنے دوست فقیر حسین کے ساتھ کسی بات پر زبانی تکرار ہوا تھا جس کے بعد فقیر حسین نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے خواجہ سرا کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فقیر حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ صوابی میں تقریباُ دو سال پہلے بھی ایک واقعے میں چند افراد نے فائرنگ کرکے تین خواجہ سراؤں کو زخمی کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملزمان نے خواجہ سراؤں کو جنسی تعلقات سے انکار پر فائرنگ کی تھی۔

خیبرپختونخوا میں کزشتہ چند سالوں سے خواجہ سراؤں پر تشدد اور انہیں جان سے مارنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ خواجہ سراؤں کے حقوق پر کام کرنے والے سماجی کارکن تیمور کمال کا کہنا ہے ان پر تشدد کے واقعات میں وہ لوگ ملوث ہوتے ہیں جو ان کے کافی نزدیک ہوتے ہیں۔ بعض اوقات بھتہ خور بھی ان پر تشدد کرتے ہیں اور جان سے مارنے کی کوشش بھی کرتے ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button