خیبر پختونخوا

مردان میں چھت گرنے سے، ٹانک میں فائرنگ سے ایک فرد جاں بحق، 12 زخمی

مردان کی تحصیل تخت بھائی میں کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ اپنے چھ بچوں کے ہمراہ ملبے تلے دب گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق واقعہ تخت بھائی کے علاقے فضل آباد میں شیر زمان نامی شخص کے ساتھ پیش آیا، ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینس اور 1 ریکوری وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 نے مقامی افراد کی مدد سے شیر زمان اور اس کے 6 بچوں کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا، ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے فوراً زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی منتقل کردیا۔

زخمیوں میں شیر زمان، 18 سالہ نگہت، 14 سالہ لائبہ اور نایاب، 10 سالہ گلالئی، 8 سالہ ملالہ جبکہ 1 سالہ بیٹی شامل ہیں۔

دوسری جانب ضلع ٹانک میں ملازئی کے علاقہ ڈب قلی خیل میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 1 شخص جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 4 بچے شدید زخمی ہو گئے۔

تمام زخمیوں اور جاں بحق شخص کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، زخمی ہونے والے 4 کمسن بچے سگے بھائی ہیں تاہم پو لیس ابھی تک ملزموں کو گرفتار کر نے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button