خیبر پختونخوا

خیبر، مردان اور لکی مروت میں مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق، تین زخمی

قبائلی ضلع خیبر، مردان اور لکی مروت میں مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سڑک کنارے کھڑے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

خیبر پولیس کے مطابق باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں نامعلوم افراد سپین گل نامی شخص کو قتل کر کے فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں، تحقیقات جاری ہیں۔

اسی طرح تھانہ معیار کی حدود گاوں حنفیہ میں موٹر سائیکل اور موٹرکار فیلڈر کے مابین حادثہ میں جماعت ہشتم کا طالب علم شہزاد ولد عثمان ساکن ثمرباغ جاں بحق جبکہ اس کا دوسرا ساتھی معمولی زخمی ہوا۔

شہزاد کی فائل فوٹو

تھانہ معیار پولیس کے مطابق شہزاد ساکن ثمرباغ معیار بازار میں ڈینٹل کلینک میں شاگرد تھا، گزشتہ روز معیار سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر ثمرباغ جا رہا تھا کہ اس دوران مخالف سمت سے آنے والی موٹر کار کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے حادثہ کا شکار گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب لکی مروت کے سب ڈویژن بیٹنی کے علاقے شادی خیل میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

تھانہ مستی خیل کی حدود میں پیش آنے والے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں کمال خان اور ہاشم خان جبکہ فائرنگ سے ابراہیم گل اور شمان شامل ہیں

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button