نوشہرہ، سیکیورٹی فورسز کے لبادے میں ڈکیتی کرنے والا چار رکنی گروہ گرفتار
اکوڑہ پولیس نے سیکیورٹی فورسز کے لبادے میں ڈکیتی کرنے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کر کے مال مسروقہ، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان دیگر تھانوں کو متعدد واردتوں میں مطلوب ہیں۔
پولیس کے مطابق 22 مئی کو حمید اللہ نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ خیر آباد پل کے قریب موجود تھا کہ اس دوران ایک موٹر کار آکر رکی اور اُس سے چار بندے اُترے، جو خود کو سرکاری اہلکار بتا رہے تھے، اور ہم سے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل فونز چھین کر لے گئے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے DSP اکوڑہ آیاز محمودکی سربراہی میں عرفان خان SHO اکوڑہ اور مراد خان ASI پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔
تفتیشی ٹیم نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے 04 روکنی گرو ہ تک رسائی حاصل کی۔
ملزمان میں عاطف ولد ممتاز ساکن بارہ بانڈہ، نبیل ولد ملنگ، اطہر ولد امراز علی ساکنان اکوڑہ، مشتاق ولد ہستم خان ساکن مصری بانڈہ شامل ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب کچھ اُگل دیا۔
ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ، واردات میں استعمال ہونے والی موٹرکار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔