باڑہ، ڈوگرہ ہسپتال کے 4 خواتین سمیت 9 سٹاف ممبران کورونا وائرس کا شکار
قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں واقع ڈوگرہ ہسپتال نو سٹاف ممبران کرونا وائرس کا شکار ہو گٸے جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں جبکہ دو ڈاکٹرز کے ٹیسٹ رزلٹ نیگیٹو ہو گٸے۔
ذرائع کے مطابق ڈوگرہ ہسپتال میں پہلے سے کورونا واٸرس میں مبتلا ڈاکٹر شہباز اور ڈاکٹر وسیم کے رزلٹ نیگیٹیو جبکہ ڈاکٹر صدیق سمیت 9 سٹاف ممبران میں کورونا واٸرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ذراٸع کا کہنا ہے کہ ڈوگرہ ہسپتال میں ڈیوٹی دینے والے کورونا کے شکار سٹاف ممبران میں رحمان اللہ, ہمایون, کفایت, داٶد اور پہلے سے مبتلا ڈاکٹر صدیق کے ٹیسٹ دوبارہ پازیٹیو آچکے ہیں جبکہ ان کے علاوہ ڈیوٹی پر مامور 4 فی میل سٹاف ممبران میں بھی کورونا واٸرس کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
باڑہ میں کورونا واٸرس کے تشویش ناک اضافے کے بعد مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ باڑہ میں لاکھوں کی آبادی کیلٸے واحد ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے اس میں سٹاف بڑھایا جاٸے۔
یہ بھی پڑھیں:
کرم اور مردان میں کورونا وائرس بے قابو
ضلع خیبر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایدھی کا پہلا رضاکار جاں بحق
انہوں نے ڈوگرہ ہسپتال سٹاف کی کورونا واٸرس کے خلاف اقدامات کو سراہا اور بیماری میں مبتلا ملازمین کیلٸے دعا کی۔
واضح رہے کہ ضلع خیبر میں کورونا سے اب تک آٹھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔