خیبر پختونخوا

بٹگرام، ذہنی بیمار نے اپنی دو بیویوں، تین بچوں کو قتل کر دیا

بٹگرام میں ایک شخص نے اپنے ہی گھر میں خون کی ندیں بہا دیں۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ضلع بٹگرام کے علاقے پزنگ میں جہانزیب سرخیلی نامی شخص نے اپنے خاندان کےپانچ افراد کو قتل کر دیا جن میں دو بیویاں اور تین بچے شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ملزم نے دو بچوں کو بھی یر غمال بنائے رکھا، پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ خود ملزم بھی ہلاک ہو گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

واقعے کی مزید تفصیلات ملنے پر شیئر کر دی جائیں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button