خیبر پختونخوا

پشاور میں صحافی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا

کورونا وائرس سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے شہرپشاور میں صحافی فخرالدین سید انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی کے سینئررپورٹر فخرالدین سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے،فخرالدین سید حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے،فخرالدین سید ہر عید پر رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔ ،فخرالدین سید کی نماز جنازہ 11 بجے گلبہار نمبر2 پشاور میں ادا کردی گئی ہے۔

معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش نے صحافی فخرالدین سید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،ان کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ایک عظیم صحافی سے محروم ہو گیا،صحافی کورونا ایمرجنسی کے دوران بھی قلم سے حق کی جنگ لڑتے رہے ،مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 27 اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید بھٹی کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے ، وہ اے پی پی ایمپلائیز یونین کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں.

پاکستان کے کئی میڈیا اداروں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے، اس ضمن میں‌کورونا کا شکار ہونے والے صحافیوں کے بارے میں پی ایف یو جے نے چند روز قبل ایک فہرست بھی جاری کی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button