قومی

‘تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارے کا لاپتہ وائس ریکارڈر ممکنہ طور پر کسی گھر میں ہے’

کراچی میں تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارے کا بلیک باکس 24 گھنٹے میں مل گیا تھا لیکن ائیربس کا کاک پٹ وائس ریکارڈر تاحال لاپتہ ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ طیارے کے کاک پٹ وائس ریکارڈر ممکنہ طور پر کسی گھر میں گرا ہوگا جس کے حصول کے لئے تحقیقاتی ادارے تگ و دو کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق حادثے کے روز ملبے سے بلیک باکس کا ایک حصہ فائل ڈیٹا ریکارڈر مل گیا تھا    لیکن کاک پٹ وائس ریکارڈر نہیں ملا تھا۔

ترجمان پی آئی اے  نے مقامی آبادی سے درخواست کی ہے کہ تباہ شدہ طیارے کا کوئی پرزہ نشانی کے طور پر نہ رکھیں، ہوائی جہاز کا کوئی بھی پرزہ ملے تو تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے کردیں۔

کاک پٹ کے وائس ریکارڈر ملنے سے حادثے کے تحقیقات میں پیش رفت کی توقع ہے۔

دریں اثنا پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق 43 میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثے میں شہید افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اب تک 43 میتیں ورثاء کے حوالے کی جاچکی ہیں، 43 میں سے 5 میتیں ورثاء اسپتال سے براہ راست لے گئے، 54 میتیں ایدھی اور چھیپا کے سرد خانوں میں موجود ہیں، میتوں کی حوالگی کےلیے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button