خیبر پختونخوا

نوشہرہ، کورونا سے 40 سالہ خاتون جاں بحق، ضلع میں اموات 20 ہو گئیں

نوشہرہ کورونا وائرس سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق حمیدہ بی بی 14 مئی سے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج تھی جو وفات پا گئی۔

اے سی نوشہرہ طلحہ زبیر کی نگرانی میں ٹی ایم اے اور پولییس نے خٹ کلے میں کورونا وائر سے جاں بحق حمیدہ بی بی زوجہ فضل واحد کو مکمل SOPs کے تحت نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

شاہد علی خان کے مطابق نوشہرہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 312 سے تجاوز کر گئی ہے، 660 مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 94 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 21 مئی کو کورونا وائرس سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی تھی جس کے ساتھ نوشہرہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 19 ہو گئی تھی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button