خیبر پختونخوا

عید کے موقع پرگھر میں گلاب جامن بنانا پسند کریں گے

 

رانی عندلیب

چھوٹی عید میٹھے کے بغیر نامکمل ہوتا ہے عید ہو اور کوئی میٹھی چیز نہ بنے تو پھر عید کے رنگ پیکے پڑ جاتے ہیں آج ہم آپکو گھر پر ہی عید کے لیے آسان طریقے سے گلاب جامن بنانا سکھائیں گے. اس کے لیے ہمیں مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت پڑے گی۔

اجزاء:

خشک دودھ :ایک کپ
میدہ :تین چمچ
انڈا:ایک عدد
بیکنگ پاوڈر:دو چمچ
گھی :دو چمچ
چینی: ایک کپ
پانی :ایک کپ
لیموں :ایک عدد

بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک برتن میں دو کپ پانی لے اور اس میں ایک کپ چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دے
اور لیموں کا رس بھی ڈالیں .لیموں کا رس اس لیے ڈالیں گے تاکہ گلاب جامن نہ ٹوٹے۔
اب ایک اور برتن میں خشک دودھ تین چمچ میدہ اور ایک انڈا ڈال کر مکس کر لے جب خوب مکس ہو جائے تو اس میں دو چمچ بیکنگ پاوڈر اور دو چمچ گھی ڈال کرچمچ سے مکس کریں تاکہ حل ہو کر گاڑھا ہو جائے.
اب ایک پتیلے میں ایک کپ گھی ڈال کر اسے گرم کریں جیسے ہی گرم ہو جائے تو جو مکسچر تیار کیا ہے اس سے چھوٹے چھوٹے گول پیڑے بناتے جائے اور گرم گھی میں ڈالتے جائےجب ہلکے براؤن ہو جائے اور بڑے ہو جائے تو نکال لے اور جو پہلے سے چینی کا شیرہ بنایا تھااس میں ڈالتے جائیں۔

اس کے بعد یہ گلاب جامن 5 سے 10 منٹ تک اس شیرہ میں رہنے دیں. لے جی نرم تازہ گلان جامن تیار ہے، خود بھی کھائیے اور دوسروں کو بھی کھلائے اور عید کی خوشیوں سے لطف اٹھائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button