‘شوال کا چاند آج نظرآنے کے معمولی امکانات موجود ہیں’
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج بروز ہفتہ نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آج 29 رمضان المبارک بروز ہفتہ کو ملک کے اکثر و بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل رہنے کا امکان ہے، شوال کا چاند آج 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش جمعہ کی رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی، شوال کا چاندآج 29 رمضان کو نظر آنے کی صورت میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں آج رمضان المبارک کا تیسواں روزہ ہے اور عید اتوار کے روز منائی جائیں گی۔ مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز ہوا جس میں پشاور اور مضافات کے علمائ کرام نے شرکت کی۔
اجلا سکے بعد میڈیا سے گفتگو میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ پپشاور میں کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، امسال تیس روزے پورے کئے جائیں گے اور عیدالفطر بروز اتوار ہو گی۔