قومی

پی آئی اے طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

وفاقی حکومت نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

ایوی ایشن ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن کے رولز 1994 کے رول 273 کے سب رول ون کے تحت طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ائیر کموڈور محمد عثمان غنی کریں گے۔

ونگ کمانڈر ملک محمد عمران، گروپ کیپٹن توقیر اور ناصر مجید تحقیقاتی ٹیم کے ممبرز ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقات کمیٹی کی تشکیل کے ایک ماہ کے اندر مکمل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 کو جمعہ کےروز کراچی میں لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا اور طیارہ 2 بجکر 37 منٹ پر گرکر تباہ ہوگیا  91 مسافر اور عملے کے7 ارکان سوار تھے۔ اب تک 76 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ دو افراد معجزانہ طور پربچ گئے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button