نوشہرہ کی ایک اور خاتون کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارگئی
نوشہرہ میں ایک اور خاتون کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئی۔ نمائندہ ٹی این این کے مطابق نوشہرہ کینٹ کی ساٹھ سالہ رہائشی ارم بیگم زوجہ کامران لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کورونا وائرس سے جابحق ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بتایا کہ ارم بیگم کی نوشہرہ کینٹ نورگل بابا قبرستان میں sops کے مطابق اے سی نوشہرہ کی نگرانی میں تدفین اور جنازہ کیا گیا۔
نوشہرہ میں بارہ گھنٹے کے اندر یہ دوسری خاتون ہے جو کورونا سے جاں بحق ہوگئی۔
گزشتہ روز بھی ایک خاتون کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان کے مطابق نوشہرہ کلاں کھنڈر کی رہائشی خاتون مسماۃ (ر) گزشتہ چند روز سے قاضی میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھی جو جمعرات کے روز جاں بحق ہو گئی۔
مسماۃ (ر) کو ایس او پیز کے مطابق سپرد خاک کردیا گیا تھا نوشہرہ میں اب تک کرونا وائرس سے چار خواتین سمیت مجموعی طور پر 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں اب تک مجموعی طور پر کل 1456 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے جن میں 569 ضلع بھر سے اور 887 سگریٹ بنانے والی کمپنی کے ملازمین شامل ہیں، اب تک 191 افراد کے ٹسٹ پازیٹو اور 378 افراد کے ٹسٹ منفی رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے مطابق سگریٹ بنانے والی کمپنی کے ٹوٹل 251 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ 636 افراد کے ٹسٹ رزلٹ منفی رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ ضلع بھر میں تقریباً 80 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔