”ظلم نہ کریں” شنگھائی میں پھنسے تاجروں کی زلفی بخاری سے اپیل
شنھگائی مییں پھنسے پاکستاننی تاجروں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، زلفی بخاری صاحب اور معید یوسف سے وطن واپسی کے سلسلے میں اپیل کر دی۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں تاجروں نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ چائنا کی فلائٹ تھی 20 تاریخ کو شنگھائی کی، وہ فلائٹ انہوں نے کس وجوہات پر کینسل کی جس کی وجہ سے وہاں پر پانچ سو کے قریب بزنس مین لوگ اس وقت مشکل میں مبتلا ہیں اور ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔
تاجروں نے اپیل کی کہ خدارا ہماری شنوائی کی جائے، رحم کیا جائے، اور الزام لگایا کہ بیجنگ ایمبیسی، شنگھائی ایمبیسی اور گونزو قونصلیٹ میں ان کی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی۔
”ہماری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ خدارا جلد از جلد چائنا کی اس فلائٹ کو اناؤنس کیا جائے، خدانخواستہ کوئی بڑا حادثہ پیش آ جائے اس سے پہلے آپ فلائي بندوبست کریں اور تاجر برادری کو واپس پاکستان لے کر آئیں۔”