قبائلی اضلاع

خیبر، کورونا کا ایک اور مریض جاں بحق، اموات کی تعداد 8 ہو گئی

ضلع خیبر میں کورونا کا ایک مریض چل بسا جس کے بعد ضلع میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد آٹھ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق باڑہ بر قمبر خیل کے علاقے سورکس کا رہائشی جان حیدر جو کہ حال حیات آباد فیز سیون میں رہائش پذیر تھا اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور اسے چند روز قبل علاج کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ان کی والدہ جو کہ اپنے علاقے میں ہی رہائش پذیر تھی اور وہ بیماری میں مبتلا رہی جن کا علاج مقامی سطح پر کیا گیا اور کرونا ٹیسٹ نہیں کئے گئے تاہم وہ بھی وفات پا گئی اور کچھ ہی دیر بعد ان کا بیٹا جان حیدر بھی ہسپتال میں وفات پا گئے۔

جان حیدر کی عمر تقریباً ساٹھ سال اور والدہ کی عمر اسی سال سے زائد بتائی جاتی ہے۔

ئاد رہے کہ اس سے قبل 15 مئی کو باڑہ  کمر خیل سے تعلق رکھنے والے عبداللہ نامی مریض کی کورونا وائرس سے موت روپروٹ ہوئی تھی، مریض کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس شفٹ کیا گیا تھا، بعد میں حالت زیادہ خراب ہونے پر شیرپاؤ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھے گئے تاہم جانبر نہ ہو سکے، مرحوم کی میت کو ان کے آبائی گاؤں باز گھڑہ روانہ کر دیا گیا تھا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button