قبائلی اضلاع

ٹی این این یتیم بچوں کی خوشی کا زریعہ بن گیا، الہدیٰ سنٹر کے یتیموں کے لئے عید تحائف پہنچ گئیں

باجوڑ میں یتیم بچوں کی پرورش کرنے والے ادارے الہدیٰ سنٹر للیتام کے حوالے سے ٹی این این پر خبر نشر ہونے کے بعد چارسدہ کے فلاحی ادارے کے اراکین ان بچوں سے ملنے باجوڑ پہنچ گئے اور انہیں عید کے تحائف دئے۔

فلاحی تنظیم عام اولس نے سنٹر کے 307 یتیم بچوں کو نئے جوتے بطور تحفہ دئے اور مدرسے کے 100 طلبا کو راشن بھی فراہم کیا۔

عام اولس کے رضاکار ظاہر جان نے اس موقع پر کہا کہ الہدیٰ سنٹر کے حوالے سے ٹی این این پر رپورٹ دیکھی تو معلوم ہوا کہ یہ ادارہ کتنا عظیم کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تحائف کا مقصد ان یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانی تھی تا کہ یہ بھی عید پر دوسرے بچوں کی طرح نئے کپڑے اورجوتے پہن سکیں۔

انہوں نے ادارے کے ساتھ ائیندہ بھی امداد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

الہدیٰ سنٹر للیتام کے چئیرمین مولانا علی سردار نے بھی عام اولس کے ساتھ ساتھ ٹی این این کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوش سے ان یتیم بچوں کے چہروں مسکراہٹیں آئی ہیں جو ہم سب کے لئے باعث فخر ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button