خیبر پختونخوا

باچاخان مرکز، 40 سے زائد خواجہ سراؤں میں راشن پیکج تقسیم

باچاخان ٹرسٹ اور ملگری ڈاکٹران کے زیراہتمام منگل کے روز چالیس سے زائد خواجہ سراؤں میں راشن پیکجز تقسیم کئے گئے۔

باچاخان مرکز پشاور میں منعقدہ تقریب میں ملگری ڈاکٹران کے صوبائی ایڈوائزر اور صوبائی نائب صدر اے این پی ثاقب اللہ چمکنی، صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک، صوبائی صدر ملگری ڈاکٹران ڈاکٹر حیدر علی، ڈاکٹر شوکت امیرزادہ، ڈاکٹر میاں افتخارحسین سمیت دیگر کارکنان کے علاوہ خواجہ سراؤں اور ان کی نمائندہ اور ٹی این این کی اینکر پرسن ثوبیہ خان نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ایڈوائزر ملگری ڈاکٹران ثاقب اللہ چمکنی کا کہنا تھا کہ ملگری ڈاکٹران سمیت تمام ذیلی ادارے انسانی جذبے کے ساتھ اس وبائی صورتحال میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، موجودہ وبائی صورتحال میں کمزور طبقوں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہاں بعض طبقے ایسے ہیں جنہیں انسان تک نہیں سمجھا جاتا اور خواجہ سراء کمیونٹی بھی انہی میں سے ایک ہے جنہیں پاکستان میں کاغذ کی حد تک بھی حقوق حاصل نہیں لیکن باچاخان ٹرسٹ، اے این پی اور ملگری ڈاکٹران سمیت تمام ذیلی تنظیمیں انہیں یقین دلاتی ہیں کہ سرخ جھنڈے تلے ہر کمزور طبقے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، باچاخان کے پیروکار صرف پشتون ہی نیہں بلکہ ہر مظلوم کے حق کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی۔

ثاقب اللہ چمکنی کا کہنا تھا کہ باچاخان مرکز ہر پشتون کا گھر ہے، ہم ہر پشتون اور ہر مظلوم طبقے کو یہاں خوش آمدید کہیں گے۔ ملگری ڈاکٹران موجودہ وبائی صورتحال میں روزاول سے انسانی خدمت میں مصروف ہیں۔

س موقع پر ان کے نمائندہ ثوبیہ نے عوام اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ معاشرے میں آرام سے زندگی گزارنے کے لئے ان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، تعلیم اور روزگار فراہم کئے جائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button