اے این پی رہنماء حاجی غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس کا شکار
عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما غلام احمد بلور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور کے مطابق حاجی غلام احمد بلور کی طبیعت 2 روز سے خراب تھی، علامات ظاہر ہونے پر بزرگ سیاستدان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آ گیا۔
رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ غلام بلور کی صحت میں اب بہتری آئی ہے۔
ثمر بلور کا کہنا ہے کہ غلام بلور گھر پر قرنطین ہیں، اہل خانہ کی جانب سے نجی اسپتال منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
اے این پی کے بزرگ رہنماء الحاج غلام احمد بلور کا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے۔ آپ سب سے درخواست ہے انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں اللہ انکو جلد صحت یاب کریں
آمین#COVID_19 pic.twitter.com/FVTIFD07d8— Awami National Party (@ANPMarkaz) May 18, 2020
مختلف سیاسی رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حاجی غلام احمد بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انکی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں بھی کی گئ ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اور خیبر پختونخوا کے وزراء کامران بنگش اور امجد علی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔