قومی

ملائیشیا کی جیلوں میں قید 250 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

 

وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ ملائیشیا کی جیلوں میں قید 250 پاکستانی قیدی ملائیشین ایئرلائن کے ذریعہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، ملایشین ایئرلائن کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا جہاں مسافروں کی امیگریشن کی گئی، وطن واپس پہنچ کر قیدی بہت خوش دکھائی دیے۔

تمام پاکستانی قیدیوں کو ایئرپورٹ پر سکرینگ کے بعد قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کوششیں کی اور پھران قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔

ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا کہنا ہے کہ عید سے قبل 3 فلائٹس کے ذریعہ تمام پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا اور تیسری فلائٹ پاکستانیوں کو لیکر پیر روز پاکستان پہنچے گی۔

واضح رہے رہا ہوکر وطن واپس آنے والوں میں اکثریت ویزوں کی معیاد ختم ہونے کے باوجود ملائشیا میں چھپ کر رہ ر ہے تھے مگر پکڑے گئے اور ملائیشن قانون کے تحت ان کو جیلوں میں بند کر دیا گیا تھا، ان کی رہائی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ملائیشن وزیر اعظم سے درخواست کی تھی جس پر ان کو رہائی ملی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button