خیبر پختونخوا

پشاور میں آٹھ، نوشہرہ میں چار جاں بحق، صوبے میں اموات 318 ہو گئیں

نوشہرہ کورونا وائرس کے مزید چار مریض جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ضلعمیں کورونا وائرس سے جابحق مریضوں کی تعداد 17 ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے دو مریض پشاور اور دو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس میں جاں بحق ہوئے، 55 سالہ میاں عبداللہ ولد نور البشر سکنہ پبی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور اور 65 سالہ سیال محمد ولد شاہ ولی سکنہ پلوسی پایان مانکی شریف حیات آباد میڈیکل کمپلکس پشاور میں جاں بحق ہوئے۔

ڈی سی کے مطابق قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ کے مطابق کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈ میں مانکی شریف سے تعلق رکھنے والے 89 سالہ غلام اکبرخان اور زیارت کاکا صاحب سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ علی سرور جاں بحق ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق غلام اکبرخان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ علی سرور کرونا کے مشتبہ مریض تھے، صوبائی حکومت کی SOPs کے مطابق دونوں جاں بحق کورونا مریضوں کی نماز جنازہ اور تدفین کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق اتوار کے روز پانچ نئے کورونا کے مریضوں میں آضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب نوشہرہ کی چار اموات سمیت خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 13 جاں بحق ہوئے جس کے ساتھ صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 318 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 214 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 61 ہو گئی، نئے 84 مریض صحت یاب ہوئے جسکے ساتھ صحتیاب مریضوں کی تعداد 1 ہزار 783 ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں آج 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ صوبائی دارالحکومت میں ہلاکتوں کی تعداد 187 ہو گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button