تیمرگرہ، 15 لاکھ کی چوری، ملزم آدھے گھنٹے میں گرفتار
تیمرگرہ پولیس نے 15 لاکھ روپے چوری کرنے والا چور کو آدھے گھنٹے میں گرفتار کر کے چوری شدہ رقم برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق پولیس تھانہ تیمرگرہ کے ایس ایچ او انسپکٹر بخت جمال خان نے پولیس تھانہ تیمرگرہ میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز احسان اللہ ساکن ثمرباغ نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرحد گھی ایجنسی تیمرگرہ میں سعودی ریال تبدیل کرکے مبلغ پندرہ لاکھ روپے پاکستانی روپے وصول کیا، مذکورہ رقم پلاسٹک تھیلے میں محفوظ کر کے سبزی خریدتے وقت نامعلوم ملزم ان سے مذکورہ روپے کا تھیلہ چھین کر فرار ہوا۔
ایس ایچ او بخت جمال خان کو اطلاع ملتے ہی پولیس نفری کے ساتھ تیمرگرہ بازار کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں لگا کر ملزم عبدالواحد ساکن تیمرگرہ کیمپ کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے بعد اس سے سرقہ شدہ پندرہ لاکھ روپے برآمد کر لئے اور ملزم کے خلاف تھانہ تیمرگرہ میں باقاعدہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔
بعدازاں انجمن تاجران تیمرگرہ کی جانب سے چوری کی واقعہ کو ناکام بنانے، ملزم کو فوری گرفتار کرنے اور چوری شدہ رقم کو آدھے گھنٹے میں برامد کرنے پر ایس ایچ او تیمرگرہ بخت جمال خان اور پولیس ٹیم کو نقد انعام سے نوازا۔