جنوبی وزیرستان میں لیشمینیا بیماری نے ایک بارپھر سر اٹھالیا
جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکِی اور تحصیل سراروغہ کے مختلف علاقوں میں لیشمینیا بیماری نے ایک بار پھر وبائی شکل اختیار کرلی ہے۔
سرویکی تحصیل کے علاقے بروند ، ماولے خان سرائے ،چغملائی، سپلاتوئی وغیرہ جبکہ تحصیل سراروغہ کے علاقے سپینکئی راغزائے کوٹکئی میں ایک بار پھر لیشمینیا بیماری کی وبائی شکل اختیار کرنے کی اطلاعات ہے۔ ماولے خان سرائے اور سپلاتوئی بروند میں 80 کے قریب افراد لیشمینیا بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ پچھلے سال بھی جنوبی وزیرستان کے ان علاقوں میں اپریل مئی کے مہینوں میں لیشمینیا بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی تھی اور بڑے پیمانے پر اسکی روک تھام کےلئے لئے مہم چلائی گئی تھی، جسکے بعد خیبر پختون خوا حکومت نے 30 ہزار انجیکشن علاقے میں بھجوائے اور ہزاروں مچھر مار سپرے اور مچھردانیاں جنوبی وزیرستان محکمہ صحت کے حوالے کیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق مریضوں کو انجیکشنز کے علاوہ نہ تو مچھر دانیاں ملیں اور نہ ہی علاوے میں سپرے کئے گئے جس کیوجہ سے اس سال پھر بیماری شدت کے ساتھ سر اٹھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: لشمینیا نے وبائی صورت اختیار کرلی، ہسپتالوں میں انجیکشن ناپید
وزیراعلیٰ نے جنوبی وزیرستان میں پھیلنے والی لشمینیا بیماری کا نوٹس لے لیا
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر ، محکمہ صحت کے افسران سے درخواست ہے کہ لیشمینیا کا سامان وانا کے بجائے سرویکِی سراروغہ پہنچایا جائے، تاکہ سپرے کرکے مچھر کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے اور ساتھ ہی مریضوں کو دور روزانہ کا سفر نہ کرنا پڑے۔ عوام نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پچھلے سال کے سامان کا احتساب بھی محکمہ صحت سے لیا جائے۔