خیبر پختونخوا

نوشہرہ: پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے 44 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

 

ضلع نوشہرہ میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا اور اکوڑہ خٹک میں قائم پاکستان ٹوبیکو کمپنی میں 44 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنرکے مطابق 800 میں سے 44 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ  756 افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ کل تک آجائینگے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا کو سیریز نہیں لے رہے جس سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 44 افراد کو ضلع بھر کے قرنطینہ سنٹر بھیج دیا ہے اور فیکٹری کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ فیکٹری میں کام کرنے والوں مزدوروں کا تعلق رشکئی، بارہ بانڈہ ،رسالپور ، نوشہرہ سٹی، اکوڑہ اور دیگر علاقوں سے ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 770 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35788 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 275 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 234 اور پنجاب میں 223 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button