ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی کو پریذڈنٹ پولیس میڈل سے نواز دیا گیا
خیبر پختونخوا پولیس کے معروف آفیسر ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی کو پریذیڈنٹ پولیس میڈل سے نواز دیا گیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز ایک خصوصی تقریب میں عبدالغفور آفریدی کو یہ میڈل دیا۔
عبدالغفور آفریدی کا شمار پاکستان کے نامور ایماندار اور بہادر پولیس افسران میں ہوتا ہے، انہیں پریذیڈنٹ پولیس میڈل 2004 میں وزیراعظم شوکت عزیز پر اٹک میں ہونے والے خود کش حملہ میں بطور اے ایس پی بہادری اور مثالی کارکردگی دکھانے کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا پولیس کے افسران اور سیاسی سماجی شخصیات نے عبدالغفور آفریدی کو پریذیڈنٹ پولیس میڈل ملنے کو صوبے کے لئے اعزاز قرار دیا۔
اس حوالے سے عبدالغفور آفریدی نے کہا ہے کہ یہ پورے محکمہ پولیس کیلئے اعزاز ہے اور اسے وہ اپنے محکمہ کے شہداء اور غازیوں کے نام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارا فرض ہے، کے پی پولیس کی مثالی کارکردگی پر اس کا ہر جوان اور آفیسر فخر محسوس کرتا ہے، خیبر پختونخوا پولیس نے ہمیشہ قابل فخر سپوت پیدا کئے ہیں۔۔