خیبر پختونخوا

چار مزید جاں بحق، مردان میں کورونا سے اموات کی تعداد 17 ہو گئی

مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید چار افراد نے جان دیدی جس سے مردان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہو گئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مقامی عدالت کا ریڈر 49 سالہ شاہد ولد محمد انور سکنہ منصب کلے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات جاں بحق ہو گیا جس کے بعد پیر کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں مزید تین مریض زندگی کی بازی ہارگئے جن میں فضل حکیم ولد محمد حکیم عمر 55 سال , گل کریم ولد حکیم خان سکنہ چارسدہ عمر 55 سال اور وسیم ولد عبدالروف شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی وسیم کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ ابھی موصول نہیں ہوا ہے چاروں افراد کی متعلقہ آئی سو پی کے تحت آبائی قبرستانوں میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مردان کی 19 سالہ لڑکی کورونا کیخلاف سڑکوں پر

دلہن مردان میں منتظر، دلہا دبئی میں کورونا کا شکار ہو کر چل بسا

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید آٹھ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ مثبت موصول ہوئے جس کے ساتھ ضلع میں اب تک کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 268 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مردان میں کورونا وائرس سے اب تک سترہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 65 افراد اس وقت آئسولیشن وارڈوں میں زیر علاج اور ایک سو پندرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل (9 مئی) کو دو مزید مریض جاں بحق ہونے کے بعد مردان میں اموات کی تعداد 12 ہو گئی تھی، گذشتہ شب رات گئے مردان کے علاقے لوند خوڑ میں اور ایک مریض دم توڑ گیا تھا جس کے ساتھ ضلع میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button