قبائلی اضلاع
باڑہ میں گھریلو تشدد پرپولیس کا ایکشن، ملزم گرفتار
ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ شلوبر میں اپنے بیوی اور بچوں کو کمرے میں بند کرکے ان پر تشدد اور کلہاڑی سے وار کرنے والے شخص کو مقامی پولیس پوسٹ کمانڈر نے موقع پر گرفتار کرلیا۔
مقامی ذراٸع کے مطابق باڑہ کےنواحی علاقے شلوبر ارجلی ندی میں گزشتہ شب شمشاد عُرف گُڈ ولد اول شاہ ونڈگرے نے اپنی بیوی اور بچوں کو کمرے میں بند کرکے ان پر تشدد کیا اور کلہاڑی سے وار کر کے اپنی بیوی کو زخمی کردیاجبکہ ان کو بچاتے ہوٸے شمشاد نے اپنی بھابی کو بھی کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا۔
پولیس ذراٸع کے مطابق ہمساٸیوں کی بر وقت اطلاع پر ارجلی ندی چیک پوسٹ کے کمانڈر عظیم اللہ نے دیگر پولیس کے ہمراہ کارواٸی کرکے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کیا۔ پوسٹ کمانڈر عظیم اللہ کے مطابق ایس ایچ او باڑہ شمشاد خان کے ہدایات کے مطابق ملزم کو پولیس تھانہ منتقل کردیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔